روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے
بعد آج ایک بیان جاری کر کے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے
کے لیے ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔وزارت خارجہ کی
ترجمان ماریہ زاخروا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
جب تک نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی ٹیم نہیں بنا لیتے تب تک امریکہ کے
ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے تعلق سےکوئی بھی قدم اٹھانا جلد بازی
ہوگی۔